خبریں‏معاشرہ

میدان وردگ ، 37 ملین افغانی کی لاگت سے 16 واٹر سپلائی پراجیکٹس مکمل

 

کابل (بی این اے) صوبہ میدان وردگ کے مقامی حکام کا کہنا کہ مذکورہ صوبے کے مرکز اور متعدد اضلاع میں 16 واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ میدان وردگ کے مرکز سید آباد، نرخ، جغتو، بہسود اور جلریز اضلاع میں یونیسیف دفتر کے مالی تعاون سے 37 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 16 واٹر سپلائی پراجیکٹس مکمل کرکے وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ نے ان کا افتتاح کیا۔
ان پراجیکٹس میں 60، 50 اور 20 کیوبک میٹر گنجائش رکھنے والے ذخائر کی تعمیر ، 872 نلکوں کے جوڑنے ، 122 سولر پینلز اور 46,305 میٹر طویل پائپ بچھانے کا کام شامل ہے،جن کی تکمیل سے
مرکز اور مذکورہ بالا اضلاع میں 2816 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گیا ہے۔
واضح رہے مذکورہ پراجیکٹس کی تعمیر کے دوران سینکڑوں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button