میدان وردگ، 21 ملین افغانی کی لاگت سے ایک مسجد کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے) صوبہ میدان وردگ کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع سیدآباد میں ایک تاجر کی جانب سے 21 ملین افغانی کی لاگت سے ایک مسجد کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں میدان وردگ محکمہ ارشاد، حج و اوقاف کے سربراہ مولوی نصرت اللہ صلاح الدین نے کہا کہ یہ مسجد تمام ضروری سہولیات سے لیس دو منزلوں پر بنائی گئی ہے، جس میں بیک وقت 500 نمازیوں کی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے ۔
اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے مسجد کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ مذہبی اور سماجی منصوبوں کے نفاذ میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔