موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے: ڈائریکٹر جنرل تحفظِ ماحولیات

کابل( بی این اے) قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل مولوی مطیع الحق خالص نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں روس کے خصوصی نمائندے رسلان ایڈل گریف سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولوی مطیع الحق خالص نے کہا کہ امارت اسلامیہ بین الاقوامی ماحولیاتی کنونشنز کے اہداف اور وعدوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے معلق منصوبوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جانی چاہیے”
اس ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں روس کے خصوصی نمائندے نے تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق معطل شدہ منصوبوں کے دوبارہ آغاز اور علاقائی اور عالمی ماحولیاتی اجلاسوں میں امارت اسلامیہ کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔