ملک میں تیار ہونے والی ادویات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں: ماہرین صحت

کابل(بی این اے)دوا ساز فیکٹریوں کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ادویات تیار کی جاتی ہیں۔ افغان ماہرین صحت کا یہ بھی ماننا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی ادویات اب بین الاقوامی معیار کے برابر ہیں۔ وزارت صحت عامہ کی کی جانب سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق اس وقت ملک میں ادویات تیار کرنے والی 104 فیکٹریاں کام کر رہی ہیں جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ادویات تیار کرتی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں کام کر رہے ہیں۔