خبریںسیکیورٹیTop

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا بدخشان کے 219 عمرثالث ڈویژن کا دورہ

 

کابل(بی این اے) مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے بدخشان کے دورے کے دوران 219 عمر ثالث ڈویژن کا دورہ کیا۔
قاری فصیح الدین فطرت نے 219 ڈویژن کے کمانڈر ملا حافظ مجاہد، بدخشان پولیس کمانڈر قاری عبدالواصل نظری اور دیگر عسکری حکام سے ملاقات میں مذکورہ ڈویژن کی مضبوطی، فوجی اہلکاروں کی فوجی اور تیکنیکی مشقوں، قوم اور ریاست کے درمیان اچھے تعلقات اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
اسی دوران 219 عمر ثالث ڈویژن کے پریس آفیسر کرنل ملا نور اللہ نظری نے کہا کہ چیف آف سٹاف نے اس صوبے کے فوجیوں اور عوام سے کہا کہ وہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں، یہ آپ کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر