لوگر ایک لاکھ ڈالر کی لاگت سے متعدد منصوبوں کا آغاز

کابل(بی این اے) صوبہ لوگر کے مرکز سمیت متعدد اضلاع میں 95000 ڈالر کی لاگت سے متعدد تعمیراتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیاہے۔
صوبہ لوگر کینال ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ملا اسماعیل اخندزادہ نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ منصوبے یونیسکو تنظیم کے مالی تعاون سے محمدآغہ اور برکی برک اضلاع بشمول مرکز پل عالم میں لگائے جا رہے ہیں جن میں 9 نہروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پانی پر قابو پانے کے لیے متعدد دیگر تعمیراتی منصوبے بھی شامل ہیں۔
ان کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد 1200 ایکڑ اراضی سیراب اور سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم ہو گا۔