‏معاشرہخبریں

لوگر ، 600 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل (بی این اے) محکمہ تعمیر و ترقی دیہات کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع چرخ میں دو واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے ڈائریکٹر شیخ محمد قاسم راشد نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ لوگر کے ضلع چرخ کے قرا، کارتی اور خواجہ غار علاقوں میں یونیسیف کے مالی تعاون سے 13 ملین افغانی کی لاگت دو واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل کرکے ، 600 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبوں میں دو گہرے کنوؤں کی کھدائی، دو بڑے آبی ذخائر کی تعمیر 75 سولر پینلز کی تنصیب، 384 نلکوں کے جوڑنے اور تقریباً 13,000 میٹر لمبی پائپ بچھانے کا کام شامل ہے ۔
واضح ر ہے کہ اس صوبے کے کچھ دیگر اضلاع میں بھی فراہمی آب کے 12 دیگر پراجیکٹس پر کام جاری ہے، جو عنقریب مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button