لوگر ، 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چوراہے کی تعمیر مکمل 

کابل(بی این اے) صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں دس لاکھ افغانی کی لاگت سے اساتذہ کے نام ایک چوراہے کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔

 

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں لوگر کے نائب گورنر مولوی محمد انور دین پرور نے تمام شہریوں بالخصوص اساتذہ کو اس چوراہے کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے شہر کی خوبصورتی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

 

ذرائع کے مطابق مذکورہ چوراہے کی اونچائی 10 میٹر ہے جو پل عالم میونسپلٹی کے مالی تعاون سے کابل- گردیز کی مرکزی سڑک پر رخت مارکیٹ کے قریب بنایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button