لوگر، 50 ملین افغانی کی لاگت سے 7 سکولوں کے لیے عمارتیں تعمیر کرنے کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام نے اس صوبے میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے 7 سکولوں کے لیے عمارتوں کی تعمیر کے آغاز کی خبر دی ہے۔

باختر نیوز کی خبر کے مطابق؛ صوبے کے تین اضلاع میں یونیسیف اور جاپان کے مالی تعاون سے 50 ملین افغانی کی لاگت سے 7 سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جو 6 ماہ کے اندر مکمل ہوں گی۔

یاد رہے کہ ضلع برکی برک میں بھی گزشتہ ہفتے جاپان کے مالی تعاون سے 70 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کے لیے عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button