لوگر، 20 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک لائبریری کا افتتاح

کابل (بی این اے) صوبہ لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالعلوم مرکز المدارس دینی درسگاہ میں 20 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک بہترین لائبریری کھولی گئی ہے۔

 

محکمہ کے ترجمان محمد شاپور عرب نے باختر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس لائبریری میں دینی اور معلوماتی کتب کی 2 ہزار جلدیں رکھی گئی ہیں جو طلباء اور علمائے کرام کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ہے۔

 

شاہ پور عرب نے مزید کہا کہ اس لائبریری کا مقصد کتابیں پڑھنے کی روایت کو وسعت دینا اور معاشرے میں مطالعہ کی اہمیت کو پھیلانا ہے جس سے طلباء کی تعلیمی سطح میں اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button