لوگر، فراہمی آب کے ایک پروجیکٹ کا آغاز

کابل (بی این اے) صوبہ لوگر کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع برکی برک میں یونیسیف کے مالی تعاون سے ایک پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
لوگر محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے سربراہ مولوی محمد قاسم راشد نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ منصوبہ اس صوبے کے ضلع برکی برک کے توپک گاؤں میں 53 لاکھ 30 ہزار افغانی لاگت سے شروع کردیا گیا ہے جو 6 ماہ کے دوران مکمل کرلیا جائے گا ۔
ان کے مطابق اس منصوبے میں 150 میٹر گہرائی پر مشتمل ایک کنویں کی کھدائی ، 15 سولر پینلز کی تنصیب، 30 کیوبک میٹر کی گنجائش والے آبی ذخائر کی تعمیر، 87 نلکوں کے جوڑنے اور 5803 میٹر طویل پائپ بچھانے کا کام شامل ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس صوبے میں پینے کے صاف پانی کے کئی نیٹ ورک بنائے گئے تھے۔