خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لوگر، ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) لوگر کے ضلع ازرہ میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
مذکورہ صوبے کے نہری نظام کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ انجینئر فضل الرحمان عمرزئی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ وزارت پانی و توانائی کے ترقیاتی بجٹ سے 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ چیک ڈیم 24 میٹر لمبا، 2.4 میٹر چوڑا، 5.5 میٹر اونچا ہے اور اس میں 3500 کیوبک میٹر سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جسے 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
ان کے مطابق چیک ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے مکین سیلاب کے خطرے سے بچ جائیں گے اور بنجر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔
یاد رہے کہ مرکز لوگر سمیت تمام اضلاع میں 7 چیک ڈیم تعمیر کردیے گئےہیں۔ جبکہ دو چیک ڈیمز پر کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button