خبریں‏معاشرہ‏تعلیم و تربیت

لوگر، ایک پرائمری سکول کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے) محکمہ تعلیم لوگر کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ابچکان مرکزی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک پرائمری سکول کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ یہ سکول محکمہ تعلیم کی کوششوں سے وزارت تعلیم کی منظوری کے بعد قائم کیا گیا ہے جسے رواں سال تعلیمی سال کے آغاز میں طلباء کے لیے کھول دیا جائے گا۔
عہدیداروں نے کہا کہ اس سکول کے کھلنے سے تقریباً 400 بچوں بچیوں کو باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لوگر کے مہاجر کیمپ میں صلاح الدین ایوبی کے نام سے ایک پرائمری سکول کھولا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button