قندھار 50ہزار ڈالر کی لاگت سے ایک ویٹرنری کلینک کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے ) قندھار کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی کوششوں اور ڈچ کمیٹی کے مالی تعاون سے اس صوبے کے ضلع غورک میں ایک ویٹرنری کلینک کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔

 

مذکورہ صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ترجمان محمد حنیف حقمل نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ہالینڈ کے مالی تعاون سے قندھار کے ضلع غورک میں 49 ہزار ڈالر کی لاگت سے آلات سے لیس ایک ویٹرنری کلینک کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس کلینک کو جانوروں کے علاج کے لیے ادویات، مختلف ویکسین، فریج، سولر سسٹم اور متعلقہ سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button