قندھار میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے ) صوبہ قندھار کے ضلع ارغستان کے سردرے گاؤں میں 3.4 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔

صوبہ کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ترجمان محمد حنیف حقمل نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ یہ چیک ڈیم 87 میٹر لمبائی، 4 میٹر چوڑائی اور 7 میٹر اونچائی پر مشتمل ہوگا۔

ضلع ارغستان کے مکینوں نے اس منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد درآمد کی درخواست کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button