قندھار، پولیس ٹریننگ سینٹر سے 650 پولیس اہلکاروں کی تربیت مکمل

کابل (بی این اے) قندھار پولیس ٹریننگ سینٹر سے 650 پولیس اہلکاروں نے دو ماہ کی پیشہ ورانہ اور فکری تربیت مکمل کرلی۔
منعقدہ تقریب میں قندھار پولیس کمانڈ کے ترجمان مولوی اسد اللہ جمشید ،قندھار کے گورنر ملاشیرین اخوند اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر حکام نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی تعلیم کو عوام اور اسلامی نظام کی خدمت میں استعمال اور اپنے اندر ایسی صفات پیدا کریں جو سیکورٹی فورسز اور ان کے لیے مفید ثابت ہوں۔
اس کے علاوہ قندھار مدرسہ ابراہیم النخعی کے سربراہ قاضی محمد صادق غزنوی نے بھی خطاب کیا اور مجاہدین کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ بیت المال کی حفاظت میں احتیاط برتیں، تکبر نہ کریں اور خلوص اور حوصلے کے ساتھ ملک و نظام کی حفاظت کریں۔