خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندھار، محکمہ شماریات و اطلاعات کی ریونیو میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ

 

کابل( بی این اے ) قندھار کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام نے اس محکمے کی ریونیو میں 60 فیصد اضافے کی خبر دی ہے۔
قندھار کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے ڈائریکٹر مفتی محمد خان نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ 10 مہینوں میں انہوں نے 65 ملین 4 لاکھ 85 ہزار 200 افغانی ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے انہی دس مہینوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں 1 لاکھ 25 ہزار 45 الیکٹرانک شناختی کارڈز اور 48,342 کاغذی شناختی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کے پاس جنوب مغربی زون کے لوگ آتے ہیں ہیں، اور تقریباً 3000 کلائنٹس ایک دن میں مختلف امور کی انجام دہی کے لیے اس محکمے کے پاس آتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر