کابل ( بی این اے ) امیر المؤمنین حفظہ اللہ سے صوبہ غور کے گورنر اور متعدد حکام نے ملاقات کی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امیر المؤمنین سے ملاقات میں غور کے گورنر، پرائمری اور فوجی عدالتوں کے قاضیوں ، صوبائی محکموں کے سربراہان، تمام اضلاع کے ضلعی گورنرز اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مجاہدین موجود تھے۔
پریس ریلیز کے مطابق صوبائی حکام نے اپنے مسائل امارت اسلامیہ کی قیادت سے شیئر کیے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے اس ملاقات میں صوبہ غور کے حکام سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہیں اسلامی نظام حکومت کے استحکام، امراء کی مکمل اطاعت، اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی ، اختلافات سے دور رہنے اور اپنے رعایا کی بہتر خدمت کرنے کی ترغیب دی اور اس سلسلے میں انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔