قندوز، 90 منشیات کے عادی افراد کا علاج مکمل 

کابل(بی این اے) قندوز کے سیکورٹی حکام نے مذکورہ صوبے میں 90 منشیات کے عادی افراد کے علاج مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 

قندوز پولیس کمانڈ کے ترجمان قاری جمعہ دین خاکسار نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ان نشے کے عادی افراد کو صوبے کے مختلف علاقوں سے اکٹھا کرکے تین ماہ کے علاج کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

ان کے مطابق گزشتہ سال 2900 منشیات کے عادی افراد کو علاج کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ تمام صوبوں سے ہزاروں کی تعداد میں نشے کے عادی افراد کو اکٹھا کرکے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button