قندوز، 150 مجاہدین کی تربیت مکمل 

کابل(بی این اے) قندوز پولیس کمانڈ کے تعلیمی اور تربیتی مرکز سے 150 مجاہدین نے دین اور عسکری تربیت مکمل کرلی۔

 

صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سیکیورٹی چیف مولوی گل رحیم ذوالفقار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے تعلیمی و تربیتی مرکز سے 150 مجاہدین نے پیشہ ورانہ اور دینی و فکری تربیت مکمل کرلی ۔

 

اس موقع پر حکام نے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ حسن سلوک، بیت المال کی حفاظت، قائدین کی اطاعت اور تکبر و غرور سے اجتناب کریں۔ تربیت یافتہ نوجوانوں نے بھی یقین دلایا کہ وہ اپنے خون کے عوض اسلامی نظام اور ملک کی حفاظت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button