قندوز، کیمیائی کھاد بنانے والی فیکٹری فعال

کابل(بی این اے) قندوز کے مقامی حکام کام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں1 کروڑ افغانی کی سرمایہ کاری سے کیمیائی کھاد بنانے والی فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔
فیکٹری کے ڈائریکٹر عبدالکریم نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع علی آباد میں ایک کروڑ افغانی کی سرمایہ کاری سے کیمیائی کھاد بنانے والی فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے جو چوبیس گھنٹے میں 10 ٹن کیمیائی کھاد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیکٹری میں 20 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ صوبے کے مقامی حکام نے جعلی کھاد تیار کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دی تھیں۔