فراہ، 65 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے) فراہ محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع پرچمن میں 6.5 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
صوبے کے دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ ضلع پرچمن کے آقتینا علاقے میں 6.5 ملین کی لاگت سے 38 میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
محمد نسیم سرہنگ نے مزید کہا کہ اس چیک ڈیم میں 25 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس سے علاقے کے مکین سیلاب کے خطرے سے محفوظ اور کسانوں کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی۔
واضح رہے کہ اس منصوبے میں علاقے کے متعدد مکینوں کو 2 ماہ کے لیے روزگار فراہم کیا گیا تھا۔