خبریں‏معاشرہ

فراہ، 6 ملین افغانی کی لاگت سے 400 خاندانوں کے لیے فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح

 

کابل( بی این اے ) فراہ کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے حکام نے اس صوبے کے مرکز میں پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کی تعمیر کا آغاز کا کیا ہے۔
سربراہ محکمہ تعمیرات وترقی دیہات مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے مرکز میں یونیسیف کے مالی تعاون سے 6 ملین افغانی کی لاگت سے فراہمی آب کے ایک نیٹ ورک کی بحالی کا کام شروع کر دیاہے۔ جس سے 400 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
علاقہ مکین اس پراجیکٹ کے نفاذ سے خوش ہیں اور حکومت سے اسی طرح کے دیگر پراجیکٹس پر عملدرآمد کی درخواست کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button