فراہ، 130 کلومیٹر طویل تین سڑکوں کی تعمیر نو مکمل

کابل (بی این اے) صوبہ فراہ کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے تین اضلاع میں 130 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر نو کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے پبلک ورکس کے ڈائریکٹر مولوی محمد ولی ادریس نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ سڑکیں بالابلوک، پشترود اور خاکسفید اضلاع کے مختلف علاقوں میں تعمیر کی گئی ہیں اور اس سلسلے کو دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر نو سے نہ صرف علاقے کے مکینوں کے لیے اسکولوں، مراکز صحت اور بازاروں تک رسائی آسان بلکہ سامان کی نقل و حمل اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے مزید سہولیات بھی فراہم ہوں گی۔
علاقہ مکینوں نے اس منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔