فراہ، ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے ) فراہ محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع بکواہ میں 6 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے سربراہ مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ چیک ڈیم 47 میٹر لمبائی اور 4 میٹر گہرائی پر مشتمل 6.5 ملین افغانی کی لاگت سے 4 ماہ کے دوران مکمل کردیاگیا، جس میں 21,000 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ علاقے کے مکینوں نے چیک ڈیم کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی۔