فراہ، ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے ) فراہ صوبے کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع بالابلوک میں ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے ۔
مذکورہ صوبے کے ولیج ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع بالابلوک کے علاقے کنسک میں یونیسیف کے مالی تعاون سے 6.9 ملین افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
مذکورہ پروجیکٹ میں 40 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس کی تعمیراتی کام دو ماہ میں مکمل کر کے مذکورہ گاؤں کے 600 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مذکورہ محکمے کی جانب سے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کے متعدد پراجیکٹس مکمل اور سینکڑوں خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button