خبریںسیاستاقتصادTop

فراہ، ایرانی سرمایہ کاروں کا فراہ میں سڑکوں اور کانوں میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

 

کابل( بی این اے ) فراہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور کان کنی کے شعبوں میں ایرانی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی کمپنیوں کے عہدیداروں نے فراہ کے نائب گورنر مولوی عبدالکریم جہادیار اور ڈائریکٹر رفاہ عامہ مولوی عبدالمالک معتصم سے ملاقات میں سڑکوں کی تعمیر اور کان کنی میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
سرمایہ کاروں نے گفتگو میں مزید کہا کہ افغانستان میں اب سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے اور ہم پورے اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
دریں اثناء فراہ کے نائب گورنر مولوی عبدالکریم جہاد یار نے ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button