کابل (بی این اے) صوبہ فاریاب کے ضلع شرین تگاب میں ایک سکول کی عمارت تعمیر کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد جواد طاہر نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ صوبے کے ضلع شیرین تگاب میں 15 ملین افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی عمارت تعمیر کر کے اس کاافتتاح کیا گیا۔
ان کے مطابق مذکورہ عمارت میں 7 کلاس رومز ، انتظامی کمرے اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔
محمد جواد نے مزید کہا کہ اس سکول میں علاقے کے 216 طلباء زیر تعلیم ہیں۔
اس کے علاوہ مذکورہ صوبے کے ضلع خواجہ موسیٰ کے المار گاؤں میں 21 ملین افغانی کی لاگت سے ایک سکول کے لیے عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا ہے جو مستقبل قریب میں مکمل کر لیا جائے گا۔