فاریاب، گیس کےاخراج کے ایک ارب ڈالر معاہدے پر دستخط 

کابل (بی این اے) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور کی موجودگی میں صوبہ فاریاب کے طوطی میدان گیس فیلڈ سے وزارت معدنیات و پیٹرولیم اور ایک ازبک کمپنی کے درمیان گیس کے اخراج کے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر لیے گئے۔

اس معاہدے کے مطابق معاہدہ کرنے والی کمپنی پہلے سال 100 ملین ڈالر اور 10 سالوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اخراج شدہ گیس سے پہلے دو سالوں میں 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ صوبہ فاریاب کے طوطی میدان گیس کے ذخائر کا رقبہ تقریباً 7000 مربع کلومیٹر ہے جس سے ملک کی گیس کی ضروریات بڑی حد تک پوری ہوں گی اور ہزاروں شہریوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار ملے گا۔ یاد رہے کہ اس معاہدے کی میعاد 10 سال تک ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button