کابل(بی این اے) غور میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے مذکورہ صوبے میں 25 لاکھ افغانی کی لاگت سے سپورٹس جمنازیم کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق اس جمنازیم کا تعمیری کام دس سال کے معاہدے کے تحت ایک تاجر کی جانب سے مکمل کر دیاگیا۔
اس موقع پر غور کے محکمہ جسمانی تربیت و کھیل کے سربراہ مولوی حیات اللہ توحیدی نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ ایسی جگہوں کی تعمیر سے کھیلوں بالخصوص فٹ بال کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔