غور، 2 ملین افغانی کی لاگت سے فراہمی آب کے نیٹ ورک پر کام کا آغاز
کابل(بی این اے) صوبہ غور کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات نے پانی کی فراہمی کے ایک نیٹ ورک کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔
غور کے محکمہ تعمیرات و ترقی دیہات کے ترجمان ذبیح اللہ غوثی زادہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ نیٹ ورک غور کے ضلع چارسدہ میں یونیسیف کی جانب سے تقریبا 2ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
اس نیٹ ورک میں 20 کیوبک میٹر صاف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے تالابوں کی تعمیر، 48 نلکوں کے کنکشن اور 3174 میٹر لمبی پائپ لائن شامل ہے۔ اس نیٹ ورک کی تکمیل کے بعد 130 خاندانوں کو پینے کا پانی صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔