غور، ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل
کابل (بی این اے) صوبہ غور کے ضلع مرغاب میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
صوبہ غور کینال ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ملا رحمت اللہ امانی نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع مرغاب کے اہلیتہ گاؤں میں 29 لاکھ 64ہزار 690 افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کردیا گیاہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس چیک ڈیم کی تعمیر سے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زیر زمین پانی کی سطح مستحکم رہے گی۔
اس موقع پر علاقے کے مکین چیک ڈیم کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کرتے ہیں۔