غزنی ، 50 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت فٹ پاتھ کی تعمیر نو کا آغاز

کابل (بی این اے) صوبہ غزنی کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے میں 50 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے فٹ پاتھ کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
غزنی کے میئر مولوی محمد نبی حمزہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ غزنی میونسپلٹی نے صوبہ غزنی کے مرکز سے متعلق پہلے اور دوسرے اضلاع میں 5.3 ملین افغانی کی لاگت سے 4000 مربع میٹر طویل فٹ پاتھ کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے غزنی شہر مزید خوبصورت ہو جائے گا۔