غزنی ، 16 منشیات کے عادی افراد کا علاج مکمل

کابل(بی این اے) صوبہ غزنی مقامی حکام کے مطابق اس صوبے میں منشیات کے عادی 16 افراد کو علاج مکمل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے کچھ عرصہ قبل ان افراد کو صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، جو مذکورہ کمیٹی کی جانب سے علاج کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ تمام صوبوں سے ہزاروں کی تعداد میں نشے کے عادی افراد کو اکٹھا کرکے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔