غزنی ، تین کمیونٹی پراجیکٹس کاآغاز

کابل (بی این اے) صوبہ غزنی کے مرکز میں 25 ملین افغانی کی لاگت سے تین کمیونٹی پراجیکٹس کا آغاز کردیاگیاہے۔
غزنی کے میئر مولوی محمد نبی حمزہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ پراجیکٹس غزنی شہر میں UNEPS تنظیم کے مالی تعاون سے 25 ملین افغانی کی لاگت سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹس میں 477 میٹر لمبائی اور 3 میٹر اونچائی پر مشتمل ایک ریٹیننگ وال کی تعمیر ،ایک کینال اور 525 میٹر لمبائی 6 میٹر چوڑائی پر مشتمل سڑک کی تعمیر کاکام شامل ہے ۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں میں سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button