کابل (بی این اے ) پروان محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع شیخ علی میں 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سیکنڈری اسکول کی تعمیراتی کام مکمل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق 10 کلاس رومز اور ایک انتظامی کمرے پر مشتمل مذکورہ عمارت ضلع شیخ علی کے پاواز گاؤں میں عوام کے مالی تعاون سے 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے 2 سال کے مدت میں مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔