صوبہ غور ، ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل
کابل (بی این اے) صوبہ غور کے ضلع چہارسدہ کے قلعہ گوہر علاقے میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
ذرائع نے باختر نیوز کو بتایا کہ اس چیک ڈیم میں 5 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جسے وزارت پانی و توانائی کے بجٹ سے بنایا گیا تھا۔
اس موقع پر صوبے کے مکینوں نے ڈیم کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مستقبل میں اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔