شنگھائی، چین میں افغان سفیر کی ساتویں بین الاقوامی نمائش میں شرکت 

کابل (بی این اے) چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ساتویں چائنا انٹرنیشنل نمائش میں افغان سفیر مولوی بلال کریمی نے شرکت کی ۔

 

افغان سفارتخانے نے اپنے آفیشل پیج پر لکھا ہے کہ نمائش میں شرکت کے دوران انہوں نے افغان تاجروں کے اسٹالز میں رکھے گئے مختلف قسم کے خشک میوہ جات، جن میں مختلف قسم کے بادام، خشک خوبانی، چلغوزے ، انجیر ،زعفران، اور دستکاری کے نمونے جیسے قالین اور قیمتی پتھر وغیرہ کا جائزہ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق افغان تاجروں نے امارت اسلامیہ کے سفیر سے چین کو افغان برآمدی سامان کی ترسیل کے دوران سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی۔

 

ساتھ ہی اس نمائش کے دوران چین میں افغان سفیر نے افغان تاجروں کو چین اور افغانستان کے درمیان تجارتی مسائل کے بارے میں معلومات دیں۔

 

اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 

انہوں نے افغان تاجروں کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں اور انہیں حل کرنے کے لیے مزید کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button