سمنگان، 6 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے) سمنگان محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع حضرت سلطان میں 6 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی اختر محمد مصباح نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع حضرت سلطان میں 6 کروڑ 98 لاکھ61 ہزار افغانی کی لاگت سے 6 کلو میٹر طویل سڑک سمیت ایک ریٹیننگ وال کی تعمیر مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا۔
اس پروجیکٹ میں علاقے کے مکینوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا۔