سرپل، لڑکیوں کے اسکول کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ سرپل کے ضلع سانچارک کے گزر گاؤں میں 1 کروڑ 57 لاکھ افغانی کی لاگت سے لڑکیوں کے لیے ایک اسکول کی عمارت تعمیر کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
نمائندہ باختر نیوز کے مطابق اس عمارت میں 8 کلاس رومز، 4 انتظامی کمرے، ٹیبل، کرسیاں، پانی کی فراہمی ،سولر پینلز کی تنصیب اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہیں۔