خبریںاقتصاد

سرپل، ایک کینال کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے) سرپل کے مقامی حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے مرکز لغمان گاؤں میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک کینال کی تعمیر کاکام شروع کردیاگیاہے۔
سرپل کے گورنر کے ترجمان مولوی حبیب اللہ مسرور نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ کینال 3 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل لغمان کے گاؤں سے قلعہ سوختہ تک صوبے کے مالی تعاون سے 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل سیلابوں کی وجہ سے 2 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی خطرے کی زد میں ہے،جبکہ مذکورہ کینال کی تعمیر سے کسانوں کی مشکلات دور اور زمینیں سیلاب سے محفوظ رہیں گی۔
واضح رہے کہ علاقہ کے مکینوں نے مذکورہ کینال کی تعمیر پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اسی طرح کے دیگر پراجیکٹس پر عمل درآمد کی درخواست کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button