کابل (بی این اے) وزارت داخلہ نے روزگان پولیس ہیڈ کوارٹرز میں 30 سے زائد گاڑیوں کی مرمت کی اطلاع دی ہے۔
وزارت کے مطابق روزگان پولیس ہیڈ کوارٹر کی ٹیکنیکل ورکشاپ کے ملازمین نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 33 گاڑیوں کی مرمت مکمل کرکے انہیں قابل استعمال بنایاہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مرمت شدہ گاڑیوں میں 14 ہموی ٹینک، 11 رینجرز گاڑیاں 5 انٹرنیشنل ٹرک اور 3 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔