روزگان، 22 کلو میٹر سڑک کی تعمیر مکمل

کابل ( بی این اے ) روزگان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع چہارچینو میں 22 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے ضلع چہارچینو میں گورنر آفس کے مالی تعاون سے 22 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام ایک ماہ میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
دریں اثناء مذکورہ علاقے کے مکینوں نے اس سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔