رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک برآمدات 669.7 ملین ڈالر مالیت کی رہیں

 

کابل (بی این اے) قومی ادارہ شماریات و معلومات نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی سے متعلق ملک کی برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار جمع کرکے تجزیہ کیے ہیں، جس کے مطابق برآمدات کی مالیت 669.7 ملین ڈالر اور درآمدات کی مالیت 3ارب 254.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سابقہ برس تیسری سہ ماہی میں برآمدات کی مالیت 634.8 ملین ڈالر تھی، جس کے مقابلے میں رواں سال کی برآمدات میں 34.9 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح سابقہ برس کی تیسری سہ ماہی میں درآمدات کی مالیت 2ارب 179.4 ملین ڈالر تھی، جس کے مقابلے میں رواں سال کے اسی عرصے میں درآمدات میں 1ارب 75.0 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال مذکورہ دورانیے میں برآمدات میں خشک اور تازہ میوہ جات 321.9 ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں، دوسرے نمبر پر سبزیاں 79.3 ملین ڈالر، تیسرے نمبر پر طبی نباتات 67.3 ملین ڈالر اور چوتھے نمبر پر معدنی مواد 35.2 ملین ڈالر کے ساتھ رہے۔

اسی دوران درآمدات میں تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات 667.2 ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ سب سے زیادہ رہیں، دوسرے نمبر پر مشینری، گاڑیاں اور پرزہ جات 450.1 ملین ڈالر، تیسرے نمبر پر گندم اور گندم کا آٹا 234.1 ملین ڈالر اور چوتھے نمبر پر کپڑے 117 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ رہے۔

اسی طرح تورغندی، اسلام قلعہ اور ہرات کے مرکزی کسٹم نے 25 فیصد، قندھار شہر اور سپین بولدک کے کسٹم نے 15.6 فیصد، اور مزار شریف کے کسٹم نے 14.2 فیصد کے ساتھ ملک کی برآمدات اور درآمدات میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button