خبریںاقتصادTop

رواں سال حکومت کا کاشتکاروں سے 39 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا اعلان

 

کابل(بی این اے) امیر المؤمنین کے نئے فرمان کے مطابق وزارت زراعت و لائیو سٹاک ہر سال کسانوں سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم مناسب قیمت پر خرید کر ضرورت کے وقت منڈی میں مناسب قیمت پر فروخت کرنے کی پابند ہوگی۔

اقتصادی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسانوں کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے علاوہ گندم کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

افغانستان کی وزارت زراعت،آبپاشی و لائیو سٹاک کی معلومات کے مطابق ملک کے کسان پچھلے تین سالوں میں 5 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار میں کامیاب ہو چکے ہیں، اور اب افغانستان گندم میں خود کفالت کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ڈپٹی فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ملا آغاجان اخوند کی سربراہی میں ایک کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو کسانوں سے 39 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید کر اسے فلور ملز میں ذخیرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button