خبریںاقتصاد‏معاشرہ

رواں سال بغلان کے 6 اضلاع میں متعدد سڑکوں کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) بغلان کے محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال انہوں نے اس صوبے کے چھ اضلاع میں 196 منصوبوں کے فریم ورک کے اندر 550 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کر دیاہے۔
مذکورہ محکمے کے ڈائریکٹر پروگرامز وسیم راشدی نے بتایا کہ خنجان، دوشی، تلہ و برفک، بنو، دہ صلاح اور پلحصار اضلاع میں 196 منصوبوں کے فریم ورک میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے 550 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر کاکام مکمل کردیاگیا ہے ۔
وسیم راشدی نے مزید کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر پر 29 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 44 افغانی لاگت آئی ہے ، جسے 327,979 افراد براہ راست مستفید ہوتے ہیں ۔
اس موقع پر بغلان ضلع دوشی کے رہائشی سیدولی نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر سڑکیں بجری ڈال کر بنائی گئی ہیں، جس سے بہت سے لوگوں کے لیے گاؤں اور قصبوں میں جانا آسان ہو گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر