خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست ، 3.3 ملین ڈالر کی لاگت سے 28 ترقیاتی منصوبے مکمل

 

کابل (بی این اے ) خوست مرکز میں اقوام متحدہ کے پراجیکٹ سروسز آفس "UNEPS” کی جانب سے 33 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 28 منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں متون میونسپلٹی کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ منصوبوں میں 30 کلومیٹر طویل سڑکوں اور دیہی گلیوں کی تعمیر شامل ہے جو 33 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل کردیے گئے۔
ان کے مطابق مذکورہ پراجیکٹس کے نفاذ کے دوران ہزاروں افراد کو روزگار بھی فراہم کیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے مذکورہ منصوبوں کے نفاذ پر یو این ای پی ایس کے دفتر اور میونسپلٹی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی ۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں خوست میونسپلٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button