خوست، ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز 

کابل (بی این اے) صوبہ خوست کے ضلع قلندر میں 30 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

 

شمل خرم کینال ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اختر محمد صادق نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع قلندر میں 3.9 ملین افغانی لاگت سے 25 میٹر لمبائی اور 6 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے، جس میں 1294 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور سینکڑوں ایکڑ اراضی سیلاب کے خطرے سے محفوظ رہے گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس چیک ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے درجنوں لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button