خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

حیرتان-مزار شریف کا نائب آباد ریلوے سٹیشن دوبارہ فعال

 

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے وزیر تعمیرات عامہ مولوی محمد عیسیٰ ثانی، بلخ کے گورنر مولوی محمد یوسف وفا، ازبکستان کے صدر کے خصوصی ایلچی عصمت اللہ ایرگاش اوف اور متعدد حکام کی موجودگی میں حیرتان-مزار شریف ریلوے روٹ پر واقع نائب آباد اسٹیشن کو دوبارہ فعال کرکے اس افتتاح کردیا۔

نائب وزیراعظم نے اس سٹیشن کی تعمیر اور ریلوے لائن کی توسیع کو افغانستان کی ترقی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس سٹیشن سے افغانستان اور دنیا کے ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

دریں اثناء وزیر تعمیرات عامہ نے کہا کہ اس اقدام سے افغانستان میں کاروباری شعبے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button