خبریںسیاست‏معاشرہTop

ترکی کا ہرات کے سیلاب متاثرین کے لیے 620 ٹن امدادی سامان ہرات پہنچ گیا

 

کابل( بی این اے ) ہرات میں افغان ہلال احمر کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کے تسلسل میں ترکی کی جانب سے 620 ٹن غذائی اور غیر غذائی اشیاء ہرات کے تورغونڈئ پورٹ پر ہلال احمر کے حکام کے حوالے کی گئیں۔
ہرات میں افغان ہلال احمر کے حکام کے مطابق صوبے کے سیلاب زدگان کے لیے ترکی کی جانب سے امدادی سامان کی یہ نویں کھیپ تھی جو ترکی کے قونصل خانے کی جانب سے ہمارے حوالے کی گئی اور جلد متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
اس سامان میں آٹا، خیمے، کمبل، وہیل چیئرز، میڈیکل کٹس اور گھریلو اشیاء شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ترکی قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری سامان فراہم کر چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button